Posts

Showing posts from December, 2021

بھارتی ہیلی کاپٹر حادثہ: واحد زندہ بچنے والے فوجی افسر کا نام سامنے آگیا(mca news)

Image
  بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں واحد زندہ  بچ  جانے والے فوجی افسر کا نام سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں جنرل بپن راوت اور اُن کی اہلیہ سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں واحد زندہ بچنے والے گروپ کیپٹن وارون سنگھ ہیں، جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ تامل ناڈو میں سولور اور کوئمبٹور کے درمیان پیش آیا اور وہ ایک پہاڑی علاقے میں گرا۔ جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج جا رہے تھے، جہاں اُنہیں اسٹاف کورس کے طلبہ افسران اور اساتذہ سے خطاب کرنا تھا۔ بپن راوت نے چار دہائیوں تک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں، وہ 2017 سے 2019 تک فوجی سربراہ رہے، جس کے بعد انہیں ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا گیا تھا۔ MCA NEWS

اپوزیشن تبدیلی لانے والی حالت میں نہیں ہے، فواد چوہدری(تقویٰ نیوز )

Image
  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کی تبدیلی لاسکنے والی حالت نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے ان خیالات کا اظہار اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی پریس کانفرنس زندہ رہنے کا بہانہ ہے، اس وقت اپوزیشن کی ایسی کوئی حالت نہیں کہ وہ تبدیلی لاسکے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں ن لیگ کے میاں جاوید لطیف اور پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان نے مطالبات کردیے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بیانیہ بنانا معاشرے کا کام ہے اور شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کا کام ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی اپنی رائے ہوتی ہے مگر بندوق اٹھاکر اس کو مسلط نہیں کرسکتے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سےمتعلق میرے والد اپنے بیان پر قائم ہیں۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جب ریاست اس طرح کے گروپس کو اجازت دے گی تو وہ ریاست کو ڈکٹیٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے کبھی اپنے لوگوں کو تو قتل نہیں کیا، کبھی اپنی پراپرٹی کو تو نقصان

ہجوم کے ہاتھوں قتل کے واقعات میں ملزم کی شناخت اور سزا کیسے ہوتی ہیں؟(تقویٰ نیوز)

Image
  ’مشال خان قتل کیس میں پشاور کی انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے جب مرکزی ملزم کو موت کی سزا سنائی تو ہم سب خوش تھے کہ چلیں آئندہ تو ڈر پیدا ہو گا اور ایسے واقعات تھم سکیں گے، مگر ہمارا اندازہ غلط ثابت ہوا اور ابھی  تک ایسے دردناک واقعات پیش آ رہے ہیں۔‘ یہ کہنا تھا کہ مشال خان کے مقدمے میں وکیل شہاب خان خٹک کا، جو ابھی تک مشال خان کے والد اقبال خان کے ساتھ اس انتظار میں ہیں کہ کب پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ مشال خان کے زیر التوا مقدمے پر سماعت کرتی ہے۔ جمعے کو سیالکوٹ شہر کی ایک فیکٹری میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن مینیجر پریا نتھا کے قتل نے ایسے سوالات کو جنم دیا ہے کہ ایسے واقعات میں ملزمان کی شناخت کیسے ہوتی ہے اور آیا قانون کے مطابق انھیں سزائیں دی جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس پشاور ہائی کورٹ نے مشال خان قتل کیس میں مرکزی ملزم عمران علی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا، جسے مشال خان کے والد اقبال خان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ ہم نے قانون کے ماہرین سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ پولیس آخر ایسے ہجوم میں مرکزی ملزم کی ش

وہاڑی میں نصب قائداعظم کے مجسمے سے عینک چرالی گئی، انتظامیہ (Taqwa News)

Image
  پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے بابائے قوم قائدِاعظم  محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی۔  ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قائدِاعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا، ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال بھی چوری ہوگئی تھی، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

سیالکوٹ واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا، شہباز گل(Taqwa News)

Image
  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ  واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا۔ ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی پر بھی لٹکائیں گے، مقتول کو جلد انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف سیالکوٹ واقعے پر نہیں بلکہ ماڈل ٹاؤن واقعے پر بھی شرمندہ ہیں، وہ شرمندہ ہیں کہ اب تک قاتلوں کو سزا نہیں مل سکی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آنسو خشک ہوجانے کے بعد ملنے والے انصاف کو انصاف نہیں کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے نصاب میں بھی اسلامی ضابطہ اخلاق شامل کیا جائے گا۔ TAQWA NEWS