وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا۔ ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی پر بھی لٹکائیں گے، مقتول کو جلد انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف سیالکوٹ واقعے پر نہیں بلکہ ماڈل ٹاؤن واقعے پر بھی شرمندہ ہیں، وہ شرمندہ ہیں کہ اب تک قاتلوں کو سزا نہیں مل سکی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آنسو خشک ہوجانے کے بعد ملنے والے انصاف کو انصاف نہیں کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے نصاب میں بھی اسلامی ضابطہ اخلاق شامل کیا جائے گا۔ TAQWA NEWS
بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں واحد زندہ بچ جانے والے فوجی افسر کا نام سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں جنرل بپن راوت اور اُن کی اہلیہ سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں واحد زندہ بچنے والے گروپ کیپٹن وارون سنگھ ہیں، جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ تامل ناڈو میں سولور اور کوئمبٹور کے درمیان پیش آیا اور وہ ایک پہاڑی علاقے میں گرا۔ جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج جا رہے تھے، جہاں اُنہیں اسٹاف کورس کے طلبہ افسران اور اساتذہ سے خطاب کرنا تھا۔ بپن راوت نے چار دہائیوں تک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں، وہ 2017 سے 2019 تک فوجی سربراہ رہے، جس کے بعد انہیں ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا گیا تھا۔ MCA NEWS
پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قائدِاعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا، ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال بھی چوری ہوگئی تھی، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
Comments
Post a Comment