وہاڑی میں نصب قائداعظم کے مجسمے سے عینک چرالی گئی، انتظامیہ (Taqwa News)

 پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی۔




 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قائدِاعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا، ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔




واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال بھی چوری ہوگئی تھی، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

سیالکوٹ واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا، شہباز گل(Taqwa News)

بھارتی ہیلی کاپٹر حادثہ: واحد زندہ بچنے والے فوجی افسر کا نام سامنے آگیا(mca news)