بھارتی ہیلی کاپٹر حادثہ: واحد زندہ بچنے والے فوجی افسر کا نام سامنے آگیا(mca news)

 بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں واحد زندہ 

بچ جانے والے فوجی افسر کا نام سامنے آگیا۔



بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے پہلے چیف

آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں جنرل بپن راوت اور اُن کی اہلیہ سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں واحد زندہ بچنے والے گروپ کیپٹن وارون سنگھ ہیں، جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔



میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ تامل ناڈو میں سولور اور کوئمبٹور کے درمیان پیش آیا اور وہ ایک پہاڑی علاقے میں گرا۔

جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج جا رہے تھے، جہاں اُنہیں اسٹاف کورس کے طلبہ افسران اور اساتذہ سے خطاب کرنا تھا۔



بپن راوت نے چار دہائیوں تک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں، وہ 2017 سے 2019 تک فوجی سربراہ رہے، جس کے بعد انہیں ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا گیا تھا۔

MCA NEWS

Comments

Popular posts from this blog

سیالکوٹ واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا، شہباز گل(Taqwa News)

ہجوم کے ہاتھوں قتل کے واقعات میں ملزم کی شناخت اور سزا کیسے ہوتی ہیں؟(تقویٰ نیوز)

وہاڑی میں نصب قائداعظم کے مجسمے سے عینک چرالی گئی، انتظامیہ (Taqwa News)