سیالکوٹ واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا، شہباز گل(Taqwa News)


 وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا۔


ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی پر بھی لٹکائیں گے، مقتول کو جلد انصاف ملے گا۔


انہوں نے کہا کہ وہ صرف سیالکوٹ واقعے پر نہیں بلکہ ماڈل ٹاؤن واقعے پر بھی شرمندہ ہیں، وہ شرمندہ ہیں کہ اب تک قاتلوں کو سزا نہیں مل سکی۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آنسو خشک ہوجانے کے بعد ملنے والے انصاف کو انصاف نہیں کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے نصاب میں بھی اسلامی ضابطہ اخلاق شامل کیا جائے گا۔

TAQWA NEWS

Comments

Popular posts from this blog

اپوزیشن تبدیلی لانے والی حالت میں نہیں ہے، فواد چوہدری(تقویٰ نیوز )

بھارتی ہیلی کاپٹر حادثہ: واحد زندہ بچنے والے فوجی افسر کا نام سامنے آگیا(mca news)